چین نے دباؤ ڈالنے کے امریکی الزامات کی تردید کردی

بیجنگ: چین نے دباؤ ڈالنے کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ واضح کردیا کہ چین دباؤ یا جبر کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے پریس کانفرنس میں کچھ امریکی عہدیداروں کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ چین دوسرے ممالک پر زبردستی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبر اور دھونس کی بات کی جائے تو کسی کے ذہن میں آنے والا پہلا ملک امریکہ ہے۔

ہواچھون اینگ نے کہا ہے کہ چین دباؤ یا جبر کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ ممالک اصولوں اور انصاف کی پاسداری کریں گے اور اپنے مفادات کے مطابق آزادانہ طور پر فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز جاپان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ گہرے تعاون پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بنیادی جمہوری اقدار جیسے آزادی، خودمختاری اور مساوات کا احترام نہیں کرتا ہے۔ چین کی سمندری سرگرمیوں کے خلاف امریکی حکومت تیزی سے سخت رویہ اختیار کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے