روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں ریکارڈ ترسیلات موصول
آر ڈی اے میں جمع ہونے والی رقم 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک جاپہنچی ہے۔
بیرونِ ممالک مقیم پاکستانی ملکی سرمایہ کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 دسمبر کو روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) میں ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
جس کے بعد آر ڈی اے میں جمع ہونے والی رقم 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک جاپہنچی ہے ۔ اس رقم میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی 8 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
1/2 Inward remittances from overseas Pakistanis into #RoshanDigitalAccount touched another daily high with inflows of $11.2 million on 11Dec20. To this date, total inward remittances into RDA have reached $154.6 million, with $88.7 million invested in Naya Pakistan Certificates.
— SBP (@StateBank_Pak) December 14, 2020
نیا پاکستان سرٹیفکیٹس وزارت خزانہ کی خصوصی پیش کش ہے۔ جس کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور شہریوں کو سرمایہ کاری کے سنہرے مواقعے فراہم کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز
ستمبر سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے 8 بینکس میں اکاؤنٹ کھلوالنے کی سہولت مل گئی ۔
واضح رہے کہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کو فنڈز ٹرانسفر، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرتا ہے۔