آئی جی مبینہ اغوا رپورٹ عام کرنے پر سندھ حکومت مخمصے میں

پاکستان کے صوبہ سندھ میں 18 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے روز آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا سے متعلق سندھ حکومت کی انکوائری رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔ لیکن اُسے منظر عام پر لانے کے لیے سندھ حکومت مخمصے کا شکار ہے۔ 

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اِس رپورٹ کو پہلے کابینہ کے اجلاس میں لائے گی اور اُس اجلاس میں اِس رپورٹ کو منظر عام پر لانے یا نا لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اِس معاملے پر سندھ اسمبلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضی وہاب نے صحافیوں کو بتایا کہ انکوائری رپورٹ 24 دسمبر کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لیے مرتضی وہاب کی نیوز کانفرنس کا اقتباس دیکھیئے۔

یہ بھی پڑھیے

 ملیر ایکسپریس وے کے روٹ پر قبضہ مافیہ کا راج

متعلقہ تحاریر