نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے۔ ان کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی انجری کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈیبیو کرنے والے سے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ آسٹریلیا اے کے ساتھ تین روزہ میچ سے ایک روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے