کرونا کی وبا کے دوران برگر کنگ کا انوکھا اقدام

برگر کنگ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھوٹے کاروبار چلانے والوں کو مفت اشتہار کی سہولت فراہم کررہا ہے

دنیا بھر میں کرونا وبا نے لوگوں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ لیکن بین الاقوامی فوڈ چین برگر کنگ نے برطانیہ میں چھوٹے ریسٹورنٹس کی مفت تشہیر کرکے مثال قائم کردی۔

برگر کنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں صارفین سے گزارش کی کہ وہ دیگر ریسٹورنٹس سے بھی کھانا آڈر کریں۔ تشہیر کے لیے برگر کنگ نے ٹوئٹ میں یہاں تک لکھ دیا کہ متعدد ریسٹورنٹس ہیں جو عمدہ کھانا تیار کرتے ہیں۔ ان کی ڈشز بھی شہرت کے اتنی ہی حقدار ہیں جتنا برگر کنگ کا اسپیشل ‘ووپر برگر’ ہے۔

برگر کنگ کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھوٹے کاروبار چلانے والوں کو مفت اشتہار کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس کے تحت چھوٹے ریسٹورانٹس اپنا مینیو برگر کنگ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Burger King UK (@burgerkinguk)

یہ بھی پڑھیے

فوزیہ ناصر احمد، باہمت صحافی ، ماہر برگر کوئین

 برگر کنگ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 31 ہزار سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ برگر کنگ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ مفت اشتہاری مہم چلائے جانے تک برگر کنگ اپنے برگرز کی تصاویر شائع نہیں کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Burger King UK (@burgerkinguk)

واضح رہے کہ کرونا وبا کے باعث برطانیہ میں لاک ڈاؤن ہے۔ ایسے میں برگر کنگ کے اس اقدام کو مختلف ریسٹورانٹس سراہ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر