بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے میاں منشا کی کل دولت سے زیادہ عطیہ کر دیا

امیزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکینزی اسکاٹ نے پاکستان کے امیر ترین شخص میاں منشا کے کل اساسوں کی مالیت سے زیادہ رقم صرف 4 ماہ میں عطیہ کردی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میاں منشا پاکستان کے معروف صنعتکار ہیں جن کے کل اثاثوں کی مالیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز ہے۔ طلاق کے بعد دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بننے والی میکینزی اسکاٹ نے پچھلے 4 ماہ میں 4 ارب ڈالرز عطیہ کردیئے۔

میاں منشا

دوسری جانب اگر انڈیا کے کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی بات کریں تو ان کی آمدنی انڈیا کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ کرکٹ کے علاوہ ویرات مختلف ذرائع سے پیسہ کماتے ہیں۔ وہ ان گنت کمپنیز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ اشتہارات میں بھی کام کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان کی سالانہ آمدنی 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہے۔

ویرات کوہلی
Economictimes

یہ بھی پڑھیے

کیٹ میڈلٹن کے پاس دنیا کی مشہور ترین انگوٹھی

اسی طرح انڈین اداکار شاہ رخ خان جو کہ بالی ووڈ کے بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ فلمز بھی پروڈیوس کرتے ہیں۔ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے نام سے ان کا اپنی پروڈکشن کمپنی ہے۔  آئی پی ایل اور اشتہارات سمیت مختلف ذرائع آمدن ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بالی ووڈ سپراسٹار سالانہ 6 ارب ڈالرز کماتے ہیں۔

شاہ رخ خان
indiatvnews

اس کے برعکس اگر ہم میکینزی اسکاٹ کی جانب دیکھیں تو انہوں نے چار ماہ میں چار ارب ڈالرز خرچ بھی نہیں بلکہ خیرات کردیئے۔

متعلقہ تحاریر