آسٹریلوی خاتون کرکٹر کی سالگرہ پر مداحوں کے پیغامات کی بھرمار

اسٹریلیا کی سب سے کم عمر کھلاڑی نے 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا

آسٹریلیا کی معروف کرکٹر ایلس پیری اپنی 30ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دیں۔

ایلس پیری آسٹریلیا میں تین نومبر 1990ء میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 16 سال کی عمر سے کیا۔ ایلس پیری نے 16 سال کی عمر میں آسٹریلیا کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ اور فٹبال دونوں میں اپنی جگہ بنائی۔ خاتون کرکٹر مڈل آرڈر کے لحاظ سے کریز پر دیر تک کھلینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایلس پیری کو آل راؤنڈر تصور کی جاتا ہے۔ دائیں ہاتھ کی کھلاڑی اور فاسٹ میڈیم بولر ہیں۔ ایلس پیری کی وجہ شہرت ان کی کھیل میں بہترین کارکردگی ہے۔

ایلس پیری نے 8 ٹیسٹ میچز میں 624 رنز اور 31 وکٹیں حاصل کیں ، 112 ون ڈے میچز میں 3022 رنز اور 152 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ 120 ٹی ٹوئینٹی کھیلے اور اس میں 1218 رنز کے ساتھ 114 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایلس پیری 2015ء کے بعد 2019ء میں آؤٹ ہوئیں۔ یہ چار سال تک ناٹ آؤٹ رہیں۔

متعلقہ تحاریر