کیا میراڈونا کو کرونا ہوا ہے؟

فٹبال لیجنڈ میراڈونا کو صحت کی خرابی کی وجہ سے ارجنٹائن کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہےلیکن بیماری کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے

فٹبال کے مشہور زمانہ کھلاڑی میراڈونا کے ڈاکٹر لیوپولڈو لیوک کے مطابق 60 برس میراڈونا کو کسی بڑی بیماری کا سامنا نہیں ہے۔

لیوپولڈوکا کہنا ہے کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں لا پلاٹا کے اِپنسا کلینک میں لے جایا گیا تھا اور انہیں 3 روز کے لیے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا ہے کہ میراڈونا نفسیاتی طور پر متاثر ہیں جس کے باعث ان کی جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے ”وہ بہتر ہیں لیکن اس سے زیادہ بہتر ہو سکتے ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ یہ ان کی مدد کرنے کا وقت ہے‘‘۔

میراڈونا کے ڈاکٹر نے یہ واضح کر دیا کہ انہیں صحت سے متعلق جو مسائل درپیش ہیں وہ کرونا سے متعلق نہیں ہیں۔ کچھ دن میراڈونا کو زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔

میراڈونا نے 1997 میں فٹبال کو خیرباد کہتے ہوئے ریٹائیرمنٹ لے لیا تھا۔ تب ہی سے انہیں صحت کے مسائل در پیش ہیں۔

متعلقہ تحاریر