انضمام الحق کی بابر اعظم کو بیٹنگ بہتر بنانے کی تلقین

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ”بابر اعظم کو سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے اسٹرائیک زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھنی چاہیئے تھی کیوں کہ وہ اچھے گراؤنڈ شاٹس کھیلتے ہیں لیکن آخری اوورز میں مختلف قسم کی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔‘‘

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا کہ بابراعظم کو اپنی بلے بازی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اُنہیں اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ بابر اعظم عظیم بلے باز ہیں، لیکن انہیں زمبابوے کے خلاف تیسرے ونڈے میچ کو ختم کرنا چاہئے تھا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ”بابر اعظم کو سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے اسٹرائیک زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھنی چاہیئے تھی کیوں کہ وہ اچھے گراؤنڈ شاٹس کھیلتے ہیں لیکن آخری اوورز میں مختلف قسم کی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔‘‘

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ جب آپ ہدف کا تعاقب کررہے ہوتے ہیں تو آپ کو اوسط برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے آپ کو بڑے شاٹس کھیلنا ہوتے ہیں اور بابراعظم کے پاس یہ کلاس موجود ہے۔

پاکستان کی یک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شان دار سنچری کے باوجود ٹیم کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے میچ کے بعد رمیز راجا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو میچ ہم جیتے تھے لیکن آج شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ”ہم میچ کو اچھے انداز میں ختم نہیں کر پائے، جس کی وجہ ہماری چند غلطیاں ہیں، بیٹنگ میں جس طرح شراکت قائم کرنی تھی وہ نہیں کر پائے لیکن جب وہاب ریاض اور میری شراکت ہوئی تھی تو اس وقت ہمیں میچ جیت کر آنا چاہیے تھا۔‘‘

سپر اوور کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پاکستان کے جارحانہ کھیلنے پیش کرنے والے والے بلے باز ہیں، ان کا مزاج بھی ایسا ہے اور ڈومیسٹک میں بھی اسی طرح کھیلتے ہیں اسی لیے ان کو بھیجا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر