لیونل میسی ناقابل شکست؟

بارسلونا کی ٹیم چمپیئنز لیگ میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے تینوں میچز میں ناقابل شکست رہی

لیجنڈری فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کی بہترین کارکردگی کے باعث بارسلونا کی ٹیم ایک بار پھر فاتح قرار پائی ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں بدھ کے روز ایف سی بارسلونا اور ڈینا مو کییو کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا۔ میچ میں بارسلونا نے 1-2 سے فتح حاصل کرلی۔

یوئیفا چمیئنز لیگ کے اسکور کے مطابق گروپ جی میں بارسلونا کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جبکہ ترکی میں جاری استنبول باساکسیر اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے میچ میں مانچسٹر یونائیڈڈ کی ٹیم غیرمتوقع طور پر شکست سے دوچار ہوئی۔

ایف سی بارسلونا اور ڈینا مو کییو کے مابین میچ کے آغاز میں ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن میچ کے درمیان اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے۔

میچ کے آخری کے چند منٹ میں میسی، آنسو فاٹی اور پیڈری نے کھیل کو دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی سرجری کے باعث تین ماہ کے بعد مارک انڈر ٹیر اسٹیگن نے اس میچ سے واپسی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میسی نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی

متعلقہ تحاریر