سیمنٹ کی فروخت 57 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی تعمیرات کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے

پاکستان میں گذشتہ ماہ  کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اِس کا حُجم 57 لاکھ میٹرک ٹن پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملک میں ڈیمز کے تعمیراتی کام کے آغاز کی وجہ سے ہوا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق رواں برس اکتوبر میں 5.73 ملین ٹن سیمنٹ بھیجی گئی۔ جبکہ گذشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ 4.98 ملین ٹن تھی۔

اکتوبر 2020ء میں مقامی سیمنٹ میں کی فروخت میں اکتوبر 2019ء کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ برآمدات اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار 875 ٹن ہوگئیں جو گذشتہ سال اسی مہینے میں 4 لاکھ 33 ہزار 784 ٹن تھیں۔

شمالی علاقوں میں گھریلو سیمنٹ کی فراہمی اکتوبر 2020ء کے دوران 15.53 اضافے سے 4.16 ملین ٹن ہوگئی۔ جو اکتوبر 2019ء میں 3.61 ملین ٹن تھی۔

رواں مالی سال 4 ماہ میں سیمنٹ کی فروخت 20 فیصد اضافے سے 19.32 ٹن رہی۔ جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16.12 ملین ٹن تھی۔ گھریلو فروخت میں 13.31 ملین ٹن سے 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جبکہ برآمدات 29.15 فیصد اضافے سے 2.8 ملین ٹن سے 3.62 ملین ٹن ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی تعمیرات کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور وزیراعظم کے ہاؤسنگ سیکٹر کے پیکیج کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت مزید بڑھے گی۔

شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتیں 550 روپے فی بیگ تھیں جو ستمبر سے 16 روپے بڑھ گئیں۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے 610 سے 615 روپے پر برقرار ہیں۔

متعلقہ تحاریر