جاوید آفریدی کا پاکستان میں بلٹ ٹرین لانے کا اشارہ
پشاور سے کراچی تک چلنے والی بلٹ ٹرین کی رفتار 350 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مختلف بین الاقوامی برانڈز کو پاکستان میں متعارف کرایا ہے اس مرتبہ وہ بلٹ ٹرین لانے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپشاور سے کراچی تک موٹروے کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کا اشارہ دیا۔ ٹوئٹ میں بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے کے حوالے سے تصاویر شیئرکیں۔
🚄🚄🚄🚄🇵🇰🇵🇰 https://t.co/ehVa1a1zS7 pic.twitter.com/1CdZ7LTDWp
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 13, 2021
ایک اورٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے سفرکی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے لکھا کہ پشاور سے کراچی تک کا فاصلہ ایک ہزار 872 کلو میٹر ہے۔ بلٹ ٹرین کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی تودونوں شہروں کے درمیان کا فاصلہ ساڑھے 5 گھنٹے میں طے ہوگا۔
“Peshawar To Karachi”
Line length
1,872 km (1,163 mi)Operating speed
350 km/h (217 mph)Travel Time
5hours & 30mins https://t.co/ehVa1a1zS7— Javed Afridi (@JAfridi10) January 13, 2021
یہ بھی پڑھیے
کیا جاوید آفریدی ٹیسلا کو پاکستان لا رہے ہیں؟
واضح رہے کہ جاوید آفریدی اس سے پہلے شمسی توانائی اوربجلی چارج ہونے والی برقی گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے منصوبے متعارف کراچکے ہیں۔
Here to introduce the New Venture of our Group “SOLAR & EV Charging Station” @ZedCentPlug pic.twitter.com/W5pQZdUvAQ
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 6, 2021
برطانوی آٹو موبائل کمپنی ایم جی کو پاکستان لانے میں جاوید آفریدی کا بڑا کردار رہا ہے۔ وہ ایم جی جے ڈبلیو آٹو پارک کے مالک ہونے کے علاوہ ہائیر پاکستان کے سربراہ بھی ہیں۔
Congratulations MG LAYALLPUR, for Achieving the Thousand Digit in Faisalabad. @MGPakistan pic.twitter.com/URxfsVQwQL
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 12, 2021