بیٹیاں اللہ کی رحمت: شاہد آفریدی
میری زندگی میں میری بیٹیاں اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہیں، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
شاہد آفریدی نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ میری زندگی میں میری بیٹیاں اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہیں۔
My daughters are the most wonderful gift of Allah in my life! Didn’t get to spend much time with my other daughters especially when they were growing up, feel blessed that now I have the time to see Arwa grow. May Allah bless her and protect her as well as children all around. pic.twitter.com/f2bDDCI0SB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 6, 2020
انہوں نے لکھا کہ انہیں بیٹیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا۔ خاص طور پر اس وقت جب وہ بڑی ہو رہیں تھیں۔ اب وہ خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں کہ اب انکے پاس اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو بڑھتا دیکھنے کے لیے وقت ہوگا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعائیہ الفاظ لکھے کہ اللہ ان کی بیٹی اور ارد گرد کے تمام بچوں کی حفاظت کرے۔
واضح رہے کہ کرکٹ اسٹار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان پانچ بیٹیوں کے والد ہیں۔ عروہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔
اس سے قبل شاہد آفریدی نے شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی سے محبت کا اظہار کیا تھا۔ اس دن کی چند دلکش تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
Today marks 20 years of marital bliss; Alhamdulillah blessed to have a life partner so caring, understanding and a wonderful mother to our children-despite me forgetting our anniversary today she still forgave me; another one of her beautiful qualities.Congratulations @nsaafridi pic.twitter.com/P0EzkuPJTG
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 20, 2020