ٹیلی نار کا ویلنٹائن ڈے پر مذاق اور اُس پر تنقید

ٹوئٹر پر صارفین سے مذاق کرنا ٹیلی نار کے لیے مصیبت بن گیا۔

پاکستان کی مواصلاتی کمپنی ٹیلی نار نے ‘ویلنٹائن ڈے’ پر تشہیر کا منفرد انداز اپنایا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ پیغام کے ذریعے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ہر سال 14 فروری کو منایا جانے والا ‘ویلنٹائن ڈے’ دنیا بھر میں محبت کا پیغام لاتا ہے۔ اس دن کو ہر شخص اپنے طریقے سے مناتا ہے۔ ٹیلی نار نے اس دن کچھ منفرد کرنے کی ٹھانی۔ کمپنی نے ٹوئٹر پر پیغام میں صارفین سے مذاقاً کہا گیا کہ ‘ہماری مانیں تو سو جائیں آج بھی جواب نہیں آنے والا۔’

ٹیلی نار کا یہ پیغام دینا تھا کہ صارفین نے جواب میں کمپنی کی بدتر سروس پر طعنے دینا شروع کردیئے۔

دلچسپ بات تو یہ تھی کہ کمپنی نے صارفین کے تمام ٹوئٹس کا جواب بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ویوو اسمارٹ فونز پاکستان میں بننا شروع ہوگئے

ٹیلی نار کے ٹوئٹر ہینڈل کے تعارف میں درج ہے کہ کمپنی صارفین کی ہر پریشانی کا حل بتانے کے لیے موجود ہے لیکن زرا مزاحیہ انداز میں۔

واضح رہے کہ ٹیلی نار پاکستان کی دوسری بڑی مواصلاتی کمپنی ہے۔ ٹیلی نار گروپ دنیا کے 8 ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر