پاکستانی روپے نے اُڑان بھر لی

پاکستانی روپیہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا

پاکستانی روپیہ ایشیاء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا۔

یکم اکتوبر 2020ء سے پاکستان روپے کی قدر میں 3.1 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی روپیہ اس وقت ایشیاء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تیسری کرنسی ہے۔

ایشیاء میں انڈونیشیئن روپیہ پہلے، جبکہ جنوبی کورین دوسری پوزیشن پر رہا۔ انڈونیشیا کی کرنسی میں 4.51 فیصد، جبکہ جنوبی کوریا میں 3.6 فیصد بہتری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات محمد سہیل نے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط اور مستحکم روپیہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی پر قابو پانی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ تحاریر