امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کورونا کا شکار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا اور ان کی معتمدخاص ہوپ ہکس کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد موت کی وادی میں جاپہنچے ہیں۔ لاکھوں افراد کو متاثر کرنے والے وائرس نے امریکی صدر پر بھی حملہ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معتمدخاص ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ہوپ ہکس نے کئی بار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا۔ ہوپ ہکس کلیولینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرچکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ” آج رات میلانیا ٹرمپ اور میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہم ابھی سے اپنا قرنطینہ اور ریکوری پراسیس شروع کررہے ہیں۔ ہم مل کر اس کا بھی سامنا کریں گے۔

کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی صدر اور خاتون اول قرنطینہ میں چلے گئے ۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے