انسٹاگرام نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا

اب انسٹاگرام پر بھی ٹک ٹاک کی طرز پر 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں

انسٹاگرام نے ہوم اسکرین کی تخلیق میں نکھار لاتے ہوئے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں اسکرین کے مرکز میں ریلز اور شاپس کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے لیے خصوصی ٹیب موجود ہے جس تک رسائی ہوم اسکرین کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

کمپوز اور ایکٹیوٹی کے ٹیب کو ہوم اسکرین کے بالائی حصے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریلز کا فیچر دنیا بھر میں اگست میں متعارف کروایا گیا تھا جبکہ شاپس کا فیچر چند ماہ سے آزمائشی مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پلے اسٹیشن اور ایکس باکس کے نئے کونسولز کے درمیان دلچسپ مقابلہ

ریلز سے صارفین 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیوز بناکر انسٹاگرام پر شیئر کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کا یہ فیچر ٹک ٹاک کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام کا ریل ٹیب کھولنے پر اوپر نیچے کی جانب سوائپ کرنے سے ویڈیوز کو تبدیل کیا جا سکتا جس طرح ٹک ٹاک میں کیا جاتا ہے۔

انسٹاگرام کے ڈائریکٹر پروڈکٹ منیجمنٹ، روبی اسٹین کے مطابق، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ انسٹاگرام پر موجود فیچرز کو سادگی برقرار رکھتے ہوئے ان کے استعمال کو آسان بنا سکیں۔

متعلقہ تحاریر