جنگ زدہ ملکوں فلسطین اور یمن میں رمضان کی گہما گہمی

جنگ زدہ ملکوں فلسطین اور یمن میں بھی رمضان کی وہی رونقیں دیکھی جا رہی ہیں جو دیگر ممالک میں ہیں البتہ ان ممالک میں لوگوں کی خریداری کی قوت متاثر ہوئی ہے۔

یمن قحط اور بھوک کا شکار ملک ہے جہاں سکے کی قیمت مستقل گر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں افراط زر بے تحاشہ بڑھی ہوئی ہے۔ یمن کے شہری ایک کلوگرام اشیاء خریدنے کے لیے 2 یا 3 ہزار یمنی ریال خرچ کرتے ہیں۔

اُدھر فلسطین میں غزہ کی پٹی پر کووڈ 19 اور معاشی بدحالی کے باوجود فلسطینی رمضان کا استقبال روایتی انداز میں کر رہے ہیں۔

عوام بڑی تعداد میں دن کے اوقات میں خریداری کے لیے علاقے کے مشہور بازار الزاویہ مارکیٹ پہنچے ہیں۔ یہاں دکاندار زیادہ گاہکوں کے آنے کی وجہ سے خوش ہیں اور خریدار انواع و اقسام کی اشیاء خرید کر خوش ہیں۔ فلسطین اور یمن دونوں ممالک میں کئی دکانداروں نے رمضان کے دوران غریب افراد کی مدد کے غرض سے قیمتیں کم کر دی ہیں۔

نیوز 360 نے فلسطین اور یمن میں رمضان کی تیاریوں پر ڈجیٹل رپورٹ بنائی ہے ضرور دیکھیے گا۔

یہ بھی دیکھیے

اردن کے بازاروں میں رمضان میں اشیاء کی مانگ میں اضافہ

متعلقہ تحاریر