پاکستان ہارٹ اسٹنٹ بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان نے سائنس میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ اب مراض قلب کا معالجہ سستا اور آسان ہو رہا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ہارٹ اسٹنٹ کی صنعتی بنیادوں پر تیاری کا افتتاح کردیاہے جس کے بعد امراض قلب کے علاج میں خاصی کمی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان دنیا میں ہارٹ اسٹنٹ بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اور ہارٹ اسٹنٹ بنانے والے ممالک میں 18ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اسٹنٹس بنانے والے مسلم ممالک میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

ہارٹ اسٹنٹ کا استعمال دل کے امراض کے علاج کے لئے کیا جاتا ہے۔ انسانی دل کی بند ہو جانے والی شریانوں کی سرجری کر کے اسٹنٹ کے ذریعے شریانوں کو کھولا جاتا ہے جس سے سینے میں درد اور ہارٹ اٹیک کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

 مقامی سطح پر ہارٹ اسٹنٹ کی تیارتیار کیے جانے سے دل کے امراض کا علاج سستا، آسان اور معیاری ہوجائے گا۔ پاکستان اس پیش رفت کے بعد اسٹنٹس درآمد کرنے کے بجائے تقریبا 8 ارب روپے سالانہ کی بچت کر سکتا ہے۔

دنیا میں اس وقت مختلف اقسام کے اسٹنٹس تیار کیے جاتے ہیں جو کہ مرض کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے اسٹنٹ کی تیاری میں دھاتوں کا استعمال کی جاتا تھا جبکہ اب اس کی تیاری میں حساس دھاگے استعمال ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر