افراط زر کی شرح 7 سے 9 فیصد تک متوقع

اسٹیٹ بینک کے مطابق برآمد کا ہدف 23.4 سے 23.8 ارب ڈالرز کے درمیان متواقع ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق سال 21-2020ء کے دوران گروس ڈومیسٹک پروڈکٹس یعنی (جی ڈی پی) کی مجموعی شرح نمو  1.5 سے 2.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔

ایس بی پی نے افراط زر کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 21-2020ء میں ترسیلات زر 22 سے 23 ارب ڈالرز تک رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلی مرتبہ 4 ماہ تک قرضہ نہیں بڑھا، مشیر خزانہ کا دعوی

اسی رپورٹ کے مطابق برآمد کا ہدف 23.4 سے 23.8 ارب ڈالرز کے درمیان متوقع ہے۔

تاہم درآمد کے اعداد و شمار برآمد سے زیادہ متوقع ہیں۔ درآمد 42.8 سے 43.7 ارب ڈالر کے درمیان رہے گی۔

ایس بی پی کے مطابق جی ڈی پی کا مالی خسارہ 6.5 سے 7.5 ہوگا۔ جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے ایک سے دو فیصد تک ہوگا۔

متعلقہ تحاریر