اردو کے پیپر میں رلیف نہ ملنے پر کیمبرج بورڈ کے طلباء مایوس

او لیول کے طلباء سے 7 پیپر رواں ماہ اور اردو کا امتحان نومبر میں لیا جائے گا۔

کیمبرج بورڈ کے طلباء نے امتحانات میں اردو کے پیپر میں رلیف نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے برابری کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر میں اس وقت میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت نے میٹرک کے طلباء کو ریلیف دیتے ہوئے ان سے ریاضی سمیت 4 مضامین کے پیپر لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ او لیول کے طلباء کو تمام 8 مضامین کے پیپر دینے ہوں گے۔ او لیول کے طلباء سے 7 پیپر رواں ماہ ہی لیے جائیں گے جبکہ اردو کا امتحان نومبر میں لیا جائے گا۔

طلباء نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو کا پیپر نہ دینے کی صورت میں مزید پڑھائی کے لیے میٹرک کے طلباء کو ان پر فوقیت حاصل ہوجائے گی۔ طلباء کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران ان کی تعلیم پہلے ہی بہت متاثر ہوئی ہے اور اب حکومت کا میٹرک کے طلبہ کی طرح انہیں اردو کے پیپر میں رلیف نا دیکر ان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیمبرج امتحانات کی منسوخی کے طلباء کے مستقبل پر اثرات؟

کیمبرج بورڈ کے طلباء نے محکمہ ایجوکیشن اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی برابری کی بنیاد پر اردو کے پیپر سے چھوٹ دی جائے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

متعلقہ تحاریر