اب کمپیوٹر کی اسٹوریج ڈیوائس خراب ہونے سے قبل صارفین کو خود آگاہ کرے گی

واشنگٹن: ونڈوز ٹین کے صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

موجودہ دور میں کمپیوٹراستعمال کرنے والے افراد میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں ہوگا جسے ونڈوز کے بارے میں معلومات نہ ہو، کیونکہ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ویسے تو ونڈوز میں آئے روز نت نئی اپڈیٹس دیکھنے کو ملتی ہیں، لیکن اس بار ایک شاندار فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ونڈوز 10 میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے اسٹوریج ڈیوائس (ایس ایس ڈی) خراب ہونے سے پہلے صارفین کو خود آگاہ کردے گی۔ اس فیچر کے ذریعے اگر کسی صارف کی ایس ایس ڈی اپنی عمر مکمل کر لے گییا وہ خرابی کے قریب ہوگی تو صارفین کو ایک وارننگ میسجموصول ہوگا جس سے انہیں اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کا وقت مل جائے گا۔

اس فیچر کے ذریعے ملنے والی وارننگ میں صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے