جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب، وزیراعظم کی عدم شرکت 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی شرکت پر وزیراعظم عمران خان ناخوش تھے

جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سمیت سول و عسکری قیادت  اور  تینوں مسلح افواج کے سربراہان، شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس اہم تقریب میں شرکت نہیں کی۔

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی شرکت کے باعث نہیں کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملکی تاریخ کے اہم دن "یوم دفاع” کے موقع پرتقریب میں عدم شرکت پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا، یوم دفاع کی اہم تقریب میں عدم شرکت پرمعروف صحافی  "امبر رحیم شمسی ” نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پوچھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  بابائے حریت سیدعلی گیلانی  کے غائبانہ نمازجنازہ  اوراب یوم دفاع کی اہم تقریب میں شرکت نا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یوم دفاع پر علی ظفر کا نیا گانا

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہبازشریف کی شرکت پر وزیراعظم عمران خان ناراض تھے اور اسی وجہ سے انھوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی، بعد ازاں یوم دفاع  کے حوالے سے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 6 ستمبرمسلح افواج کے شہداورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے، وطن کی سلامتی پرجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے، زندہ قومیں آزمائشوں سےگزرکراوربھی مضبوط ہوجاتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک افواج نےثابت کیاوہ وطن کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کےلیےتیارہیں، 6ستمبر1965کودشمن نےجنگ مسلط کی تو پوری  قوم اٹھ کھڑی ہوئی، بہت سے نہتے لوگ پیدل ہی سرحدوں کی طرف چل پڑے۔

متعلقہ تحاریر