پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، گل مینے خان آپے سے باہر
سابق اینکرپرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صارف کو سخت ریمارکس دئیے۔
وفاقی حکومت نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد شہریوں کی جانب سے سخت ترین ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف شخصیت گل مینے خان کی رائے پر سوشل میڈیا پر بحث کا ایک نیا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔
کئی شخصیات سوشل میڈیا پر حکومت کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ سابق اینکرپرسن گل مینے خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "میں اور میرے شوہر فوڈ ڈلیوری سروس کا کاروبار کرتے ہیں۔ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد ہم رائیڈر تک افورڈ نہیں کر پارہے تو میرے شوہر خود کھانا ڈیلیور کررہے ہیں”۔
My husband and I run a small food delivery service. We cannot currently afford a rider so he does the deliveries himself. This petrol price increase (and all the previous increases) literally impacts our income and our ability to pay bills and feed ourselves. https://t.co/JDTs35tZ0n
— Gule (@gulmeenay) September 16, 2021
ان کی اس ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹر صارفین نے ان پر خاصی تنقید کی۔ غربت اولمپکس نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے کسی نے گل مینے خان کو یاد دہانی کروائی کہ "وزیراعظم کی سابق پرنسپل سیکرٹری کی بیٹی، دو بڑے چینلز پر اینکرپرسن اور پروڈیوسر رہنے والی خاتون بھی فوڈ ڈیلیوری کے اخراجات بڑھنے پر اداس ہیں”۔
Oh hey man 🙂 It’s been a while since I heard the Principal Secretary thing! This brings back memories from a decade ago 😂 notwithstanding my corrupt bureaucrat parents and generational wealth, how many crores do you think @Dawn_News paid me? https://t.co/EhKiboXhEO
— Gule (@gulmeenay) September 16, 2021
گل مینے نے لکھا کہ "بڑے عرصے بعد پرنسپل سیکرٹری والی بات سنی، میرے کرپٹ بیوروکریٹ والدین اور خاندانی دولت کے علاوہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ڈان نیوز مجھے کتنے کروڑ کا معاوضہ دیتا تھا؟”
غربت اولمپکس نے آہ بھرتے ہوئے لکھا کہ میں معذرت کرتا ہوں، مجھے نہیں معلوم تھا کہ سی این بی سی اور ڈان ٹی وی اپنے ملازمین کو تنخواہ نہیں دیتے۔
اس ٹویٹ پر گل مینے اتنی بھڑک اٹھیں کہ انہوں نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے گالی بک دی اور کہا کہ "پڑھنا نہیں آتا تو ٹرول کرنے کی کوشش مت کرو، تیرے جیسے بہت بھگتے ہیں”۔
Oye chutiye. I said how many crores do you think not that they never paid me. Parhna nahin aata tau troll karnay ki koshish mat karo. Tere jaisay bauhat bhugtay hain. https://t.co/t0ofLjN50q
— Gule (@gulmeenay) September 16, 2021
گل مینے ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ غربت اولمپکس نے خاصی حد تک درست بات کی تھی کہ میڈیا کے ادارے اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہے یا بہت دیر سے ادائیگیاں کر پارہے ہیں۔
اس پر گل کا ناراضگی کا اظہار کرنا اور گالی دینا انہیں زیب نہیں دیتا۔ اول تو یہ سوال بھی بہت مناسب ہے کہ اتنے برس بڑے ٹی وی چینلز پر کام کے بعد اگر وہ اخراجات نہیں برداشت کرپارہیں تو نہایت تشویشناک بات ہے۔