پیٹرول کی قیمت: ترین بھی فواد چوہدری کے ہمنوا

بھارت، نیپال  اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، خطے کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سب سےکم ہیں ہم عوام کو براہ راست فوڈ سبسڈی دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے ہم نے پیٹرولیم لیوی عوام کو واپس کردی ہے، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں ہم نے 13، 14 فیصد بڑھائی ہیں، ہدف ہے کہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 600 ارب ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی بڑھنے کی وجوہات بتا دیں

وزیرخزانہ نے کہاکہ  پاکستان میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی فنڈ  کے پروگرام ہیں ، عالمی مارکیٹ میں چینی اس وقت 430 ڈالر فی ٹن ہے، 2018ء میں چینی 240 ڈالر فی ٹن تھی حکومت نے فوڈ پر عوام کو براہ راست سبسڈی دینےکی تیاری کی ہے ، آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔ گھی کی عالمی قیمتوں میں50 فیصد کا فرق آیا جسے ہم نے 30 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے گندم کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے اس کو بھی برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک کامیاب پاکستان پروگرام لانچ ہو جائے گا جس سے مڈل مین کا کردار ختم کرنے میں مدد ملے گ، انتظامی طور پر کسان سے ریٹیل تک چیک کر رہے ہیں کہ کون پیسے بنا رہا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیم اور لانگ ٹرم پلان بنائیں تاکہ کرائسز نہ آئیں ہم مہنگائی کو بین الاقوامی سطح سے نیچے رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔اس وقت دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت  201 روپے ہے، ہم 201 روپے کے مقابلے میں پیٹرول 124 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنیک اے ڈی بی کے مطابق آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4اعشاریہ 2 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر