وزیر اعظم آج "کامیاب پاکستان پروگرام” کا افتتاح کریں گے

یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلے گا،  پروگرام بینکوں اور کم آمدن والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا

وزیر اعظم عمران خان آج غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے "کامیاب پاکستان پروگرام” کا افتتاح کریں گے، 37 لاکھ گھرانوں کو1400 ارب کے آسان قرضے دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا جس کے تحت 37 لاکھ گھرانوں کو  1400 ارب کے آسان قرضے دیئے جائیں گے، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلے گا،  پروگرام بینکوں اور کم آمدن والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی بینک کے سراہنے پر احساس پروگرام تنازعات کا شکار

شوکت ترین  کے مطابق  یہ غریب کیلئے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے  اس پروگرام کے پانچ حصے  ہیں ، جس میں  کسانوں کو بلا سود قرض ، شہریوں کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلا سود قرض  ، اپنا گھر بنانے کیلئے فنانسنگ کی سہولت  ، سکالر شپ اسکیم  اور صحت انصاف کارڈ شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ حکومت کے جاری اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام حکومت کے بے مثال اقدام میں سے ہے جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کے افراد کی زندگیاں تبدیل کرنا اور انہیں مالی طور پر مستحکم اور بااختیار بنانا ہے۔

متعلقہ تحاریر