عاقب جاوید کے ہیڈکوچ بننے کا امکان، شائقین کی تنقید

لاہورقلندر مشکل ہی کوئی میچ جیت سکی ہے ایسی صورتحال میں عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنائے جانا ہرگز بھی مناسب نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش کر دی گئی تاہم شائقین کرکٹ نے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب چیئرمین پی سی بھی رمیزراجہ نے پاکستان کرکٹ میں غیر معمولی تبدیلیوں  کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق کرکٹرعاقب جاوید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کردی تاہم عاقب جاوید نے ہیڈ کوچنگ کا عہدہ قبول کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی نے سابق وکٹ کیپرمعین خان کو قومی ٹیم کے منیجر بننے کی پیشکش کی ہے جبکہ سابق کرکٹر محمد اکرم کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی لگائے جانے کا بھی امکان ہے  ریجنل ٹیموں کیلئے رمیز راجہ کی غیر ملکی کوچز لانے پر بھی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔

خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ نے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنائے جانا کوئی عقلمندی کا فیصلہ نہیں  شائقین کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید ایک لمبے عرصے سے لاہور قلندر کے کوچ ہیں اور لاہور قلندری کی پرفارمنس پی ایس ایل میں سب کےسامنے ہے، لاہورقلندر مشکل ہی کوئی میچ جیت سکی ہے ایسی صورتحال میں عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنائے جانا ہرگز بھی مناسب نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر اپنےپیغا م میں ایک صارف نے لکھا کہ  عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو تباہ کرنے کے بجائے لاہور قلندر تک ہی محدود رہنا چاہئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عاقب جاوید پی سی بھی میں اہم عہدے پر تعینات ہورہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ لاہور قلندر اب اس برائی سے آزاد ہوجائے گی

متعلقہ تحاریر