ماحولیاتی مسائل کے محاذ پر پاکستان نمبر ون، ورلڈ بینک

رواں سال ورلڈ بینک کے اشتراک سے چلنے والے ماحولیاتی منصوبوں کا سب سے زیادہ مشترکہ فائدہ پاکستان میں حاصل کیا گیا، ڈائریکٹر ورلڈ بینک

ورلڈ بینک کے پاکستان کے لیے مقرر کردہ ڈائریکٹر نَجے بینہاسائن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں رواں سال ورلڈ بینک کے اشتراک سے چلنے والے ماحولیاتی منصوبوں کا سب سے زیادہ مشترکہ فائدہ پاکستان میں حاصل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 1.635 بلین ڈالرز کے سی سی بیز (Climate Co-Benefits) حاصل کیے گئے جو کہ کُل ہدف کا44 فیصد ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد ماحولیات پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم کے ان ہی ماحول دوست اقدامات کی وجہ سے ورلڈ بینک نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اور ایک احسن اقدام

ماحولیاتی تبدیلی: دنیا کو اقوام متحدہ کی وارننگ

امریکی ٹی وی سی این این پر معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا انٹرویو لیا گیا۔

امین اسلم نے خاتون اینکرپرسن کو بتایا کہ 2030 تک پاکستان 60 فیصد تک کلین انرجی کا ہدف مکمل کرلے گا۔

وزیراعظم اور ماحولیات سے متعلقہ ان کے معاون خصوصی کی کارکردگی نہایت شاندار نتائج دے رہی ہے اور اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ پاکستان توانائی بحران سمیت ماحولیاتی مسائل پر بھی جلد قابو پا لے گا۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نت نئے ملبوسات اور دیدہ زیب فیشن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، امید ہے کہ وہ بھی اپنی وزارت کی کچھ ذمہ داریاں ادا کریں گی۔

متعلقہ تحاریر