اسرائیل اور یو اے ای فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے

فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ 2030 کے فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کرسکتا ہے۔

فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ 2030 کے فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کرسکتا ہے۔ یہ بات اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی۔

انفینٹینو انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر قدیر خان نے اسرائیلی انٹیلیجنس کو ناکوں چنے چبوا دئیے!

کیوبا کی سفارت کار کا اسرائیل کو کرارا جواب

اسرائیلی وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ "فیفا چیف نے یہ خیال ظاہر کیا کہ 2030 کے ورلڈکپ کی میزبانی اسرائیل خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر کرسکتا ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ۔

دوسری طرف فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن(پی ایف اے) نے کہا ہے کہ ہم انفینٹینو کو اپنے یہاں مدعو نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں کیونکہ انہوں نے اسرائیل کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

امریکہ کے سابق حکومتی عہدیداران کی موجودگی میں فیفا صدر نے اسرائیلی میوزیم میں نئے قائم ہونے والے فرائیڈمین سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس پر پی ایف اے نے کہا کہ یہ ایک سیاسی کانفرنس تھی اور اس کا کھیلوں سے کوئی تعلق نہ تھا۔

سنہ 2030 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے جنوبی امریکی ممالک بشمول یوراگوئے، ارجنٹینا، پیراگوئے اور چلی بھی امیدوار ہیں جبکہ ممکنہ طور پر برطانیہ بھی ایسا ہی چاہتا ہے۔

پرتگال، اسپین اور چین نے بھی ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ میزبان کا اعلان 2024 میں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر