ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہا ہے کہ ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے اس لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ فائنل الیون کے لیے شعیب ملک اور محمد حفیط کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلے باز حیدر علی کو موجودہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
Babar Azam has won the toss and opted to field.
🇮🇳 or 🇵🇰, who are you backing? #T20WorldCup | #INDvPAK | https://t.co/UqPKN2ouME pic.twitter.com/ms1OlUnkSQ
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹیم پاکستان
قومی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Pakistan win toss, decide to bowl first. #WeHaveWeWill #INDvPAK pic.twitter.com/UHoQXzHU2O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
ٹیم انڈیا
انڈین ٹیم کپتان ویرات کوہلی ، روہت شرما ، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی اور جسپریت پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔









