ٹی 20 ورلڈ کپ 2021:انڈیا کا پاکستان کو جیت کےلیے 152 رنز کا ہدف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی (20) ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کےلیے 152 رنز کا ہدف دےدیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر151 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی 20 سپر 12 مرحلہ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

انڈیا ٹیم کا آغاز پراعتماد نہیں تھا۔ انڈیا کے اوپننگ بلے باز روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

انڈیا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے انہوں نے 8 گیندوں پر 3 رنز اسکور بنائے تھے ان کی وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی تھی۔

انڈیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے سوریا کمار یادیو تھے انہوں نے 8 گیندوں پر 11 رنز اسکور بنائے تھے ان کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔ اس وقت انڈیا کے مجموعی اسکور 31 رنز تھے۔

انڈیا کی چوتھی وکٹ 84 کے مجموعی اسکور پر گری۔ راشبھ پت 30 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی۔

انڈیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز روندرا جدیجہ تھے، انہوں نے 13 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 رنز اسکور کیے انہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔

انڈیا کی سب سے اہم وکٹ اس وقت گری جب کپتان ویرات کوہلی وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ پکڑوا بیٹھے۔ انہوں نے 49 گیندوں کا سامنا کرتےہوئے 57 رنز اسکور کیے۔ ان کی وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

انڈیا کی 7ویں وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہاردک پانڈیا 8 گیندوں پر 11 رنز بناکر حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

ٹیم پاکستان

قومی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ٹیم انڈیا

انڈین ٹیم کپتان ویرات کوہلی ،  روہت شرما ، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی اور جسپریت پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر