ٹی 20 ورلڈ کپ سپر12مرحلہ: پاکستان کی انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست
ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جھپٹا اور جھپٹا اور پلٹنا تو جیت کر پلٹنا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باؤلنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ہائی وولٹیج میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 78 رنز جوڑے۔
کپتان بابر اعظم نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کی فتح پر پورے پاکستان اور ساری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ پاکستان اور انڈیا کا میچ بھی دیکھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

اس سے قبل انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
آئی سی سی ٹی 20 سپر 12 مرحلہ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
انڈیا ٹیم کا آغاز پراعتماد نہیں تھا۔ انڈیا کے اوپننگ بلے باز روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
انڈیا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے انہوں نے 8 گیندوں پر 3 رنز اسکور بنائے تھے ان کی وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی تھی۔
انڈیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے سوریا کمار یادیو تھے انہوں نے 8 گیندوں پر 11 رنز اسکور بنائے تھے ان کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔ اس وقت انڈیا کے مجموعی اسکور 31 رنز تھے۔
انڈیا کی چوتھی وکٹ 84 کے مجموعی اسکور پر گری۔ راشبھ پت 30 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی۔
انڈیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز روندرا جدیجہ تھے، انہوں نے 13 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 رنز اسکور کیے انہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔
انڈیا کی سب سے اہم وکٹ اس وقت گری جب کپتان ویرات کوہلی وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ پکڑوا بیٹھے۔ انہوں نے 49 گیندوں کا سامنا کرتےہوئے 57 رنز اسکور کیے۔ ان کی وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔
انڈیا کی 7ویں وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہاردک پانڈیا 8 گیندوں پر 11 رنز بناکر حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی نے 44 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Same name, same number, new era.#T20WorldCup | #INDvPAK pic.twitter.com/2kuH3kIXdh
— ICC (@ICC) October 24, 2021
ٹیم پاکستان
قومی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Pakistan win toss, decide to bowl first. #WeHaveWeWill #INDvPAK pic.twitter.com/UHoQXzHU2O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
ٹیم انڈیا
انڈین ٹیم کپتان ویرات کوہلی ، روہت شرما ، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی اور جسپریت پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔









