اسٹارکڈز کی ایک اور چیٹ لیک، آریان خان نے 80 ہزار کی ‘ویڈ’ منگوائی
آریان خان نے واٹس ایپ پر اننیا پانڈے سے مبینہ طور پر ’ویڈ‘ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی
ممبی کروزشپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واٹس ایپ چیٹ میں بالی وڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان اور بالی وڈ اسٹار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈ ے نے مبینہ طور پر ’ویڈ‘ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔ واٹس ایپ چیٹس میں آریان نے ایک اجیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خرید نے کی بات کی اور80 ہزار بھارتی روپے کی "ویڈ”منگوائی۔
یہ بھی پڑھیے
ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس: اننیا پانڈے بھی تفتیش کے لئے طلب
بھارتی عدالتوں کا آریان خان سے عادی مجرمان جیسا سلوک
اس سے قبل کروز شپ ڈرگز کیس میں انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اننیا پانڈے کو اپنے دفتر طلب کرنے سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھااس کے بعد ان سے منشیات کیس کے سلسلے میں تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی، آج پھرنارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اننیا پانڈے کو دفتر طلب کرکے دو گھنٹوں تک تفتیش کی۔
واضح رہے کہ این سی بی اور ریاستی حکومت کی اس کشمکش کے درمیان شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ، ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔ ان کی ضمانت کی درخواست ذیلی عدالتوں سے مسترد ہو چکی ہے۔ آرین خان اور دیگر افراد نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کی ہے جس پر سماعت آج ہوئی ہے ۔