ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف
آئی سی سی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے 7ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان جو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے کھیلتےہوئے اسکور پر 37 پر پہنچایا۔ اس موقع پر باہر جاتی ہوئی گیند مارٹن گپٹل کی لیفٹ ٹانگ سے ٹکرا کر وکٹوں میں جا گھسی اور اس طرح ان کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔
انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرل مچل تھے ان کو پویلین کی راہ عماد وسیم نےدکھائی انہوں نے 20 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے تھے۔
نیوزی لینڈ کی تسری وکٹ 56 کے مجموعی اسکور پر گری جب نئے آنے والے بلےباز جیمز نیشم ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ محمد حفیظ نے حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کین ولیمسن تھے جنہوں نے 26 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے تھے۔ کین ولیمسن کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے 5ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈی کون وے تھے انہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی جبکہ ان کا کیچ بابر اعظم نے پکڑا تھا۔ نیوزی لینڈٖ کی چھٹی وکٹ بھی 116 رنز پر کے مجموعی اسکور پر گری۔
چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین فلپس تھے انہوں نے 15 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 رنز اسکور کیے۔ ان کی وکٹ بھی حارث رؤف نے حاصل جبکہ حسن علی ان کا کیچ پکڑا تھا۔
نیوزی لینڈ کی 7ویں وکٹ 125 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ جب شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی 8ویں وکٹ 134 کے مجموعی اسکور پر گری۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سےکامیاب باؤلر رہے انہوں نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی ، عماد وسیم اور محمد حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستانی ٹیم
پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد رضوان ، فخر زمان ، شعیب ملک ، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل ، ڈیون کون وے، گلین فلپس ، ٹم سائیفرٹ ، ڈیزل مچل ، جیمز نیشام ، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ، ٹرینٹ بولڈ اور ایش سود شامل ہیں۔









