پنجاب میں دو ماہ کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانففرنس میں اعلان کیا کہ صوبہ پنجاب میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کی جائے گی۔

پنجاب میں دو ماہ کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانففرنس میں اعلان کیا کہ صوبہ پنجاب میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کی جائے گی۔

کراچی کی طرح پنجاب میں بھی آرٹیکل 147 اے کے تحت رینجرز طلب کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے گئے مظاہرے میں کلاشنکوف فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی زیر صدرات اجلاس،کالعدم  ٹی ایل پی  کے خلاف حکمت عملی  پر غور

ٹی ایل پی تاحال کالعدم ہے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات میں انہوں نے تنظیم کے عہدیداران کو باور کروایا کہ ابھی صرف حکومت کی جانب سے پابندیاں ہیں، اگر یہی روش آپ نے اختیار رکھی تو عالمی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے کہہ دیا ہے فرانسیسی سفارت خانے کو بند نہیں کر سکتے، اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مظاہرین واپس چلے جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم کا ایجنڈا کچھ اور ہے، میں خود ناموس رسالت ﷺ کا ادنیٰ سپاہی ہوں لیکن ہمیں جذباتی نعروں سے گریز کرنی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر