ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے 12 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سےشکست دے دی

سعید انور اب ٹوئٹر پر چھکے چوکے لگائیں گے

افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے کیا تاہم افغانستان کی پہلی  7 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ عماد وسیم کو دے بیٹھے۔

افغانستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شہزاد تھے انہوں نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 رنز اسکور بنائے۔ ان کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اصغر افغان تھے انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 رنز اسکور کیے۔ ان کی وکٹ حارث رؤف حسن علی نے حاصل کی۔

39 کے مجموعی اسکور پر افغانستان کی چوتھی پویلین لوٹ گئی جب رحمان اللہ گرباز 7 گیندوں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔

افغانستان کی 5ویں وکٹ 64 کے مجموعی اسکور پر گری جب کریم جنت 17 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ عماد وسیم نے حاصل کی۔

6 وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب نجیب اللہ 21 گیندوں پر 22 رنز بنا کر اپنی وکٹ شاداب خان کو دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی ، حارث رؤف اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر