حکومت کی مہنگائی کی آگ پر مزید تیل ڈالنے کی تیاری

اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے اضافے کی سمری تیار کرلی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر تک مہنگی کیے جانے کا امکان ہے حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔ پیٹرول ساڑھے چھ روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پرھیے

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پہلی سہ ماہی کا معاشی آؤٹ لک جاری

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گےاور وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ لیوی اور ٹیکسز کی موجودہ شرح پر کیا گیا ہے حکومت ٹیکسز اور لیوی میں ردودبدل کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ روز کے لئے ہوگا۔

عوام کو ریلیف کیسے دیا جاسکتا ہے؟

حکومت پٹرول پر 6 روپے 52 پیسے فی لٹر اور ڈیزل پر 5روپے 14 پیسے فی لٹر پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے، پیٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی 9 روپے 29 پیسے اور ڈیزل پر 8روپے 81 پیسے کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جارہی ہے۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس 8 روپے 82 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لٹر ہے، اس سے قبل حکومت چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ مرتبہ اضافہ کرچکی ہے۔ حکومت ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر