وزیرِ اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اوگرا عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ساڑھے آٹھ روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں ہیں۔

اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49، مٹی کا تیل 6.29 روپے بڑھانے کی تجویز تھی جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پہلی سہ ماہی کا معاشی آؤٹ لک جاری

وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا.

حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے.

اوگرا  کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر