انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 126 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ نے بارہویں اوور میں ٹارگٹ مکمل کرلیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 126 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ نے 11.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی مکمل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا: کینگروز 7 وکٹ سے فتحیاب

انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 32 گیندوں پر 5 چوکوں اور 54 چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ انگلینڈ کے کرس جورڈن کو ملا جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایشٹن اگار اور ایڈم زیمپا ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ پچھلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن اب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 8 وکٹوں سے ہار گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر