کورونا نے سُپر پاور ملک کی سُپر پاور شخصیت کو اسپتال پہنچا دیا

واشنگٹن: کورونا نے سُپر پاور ملک کے سُپر پاور شخص کو بھی نہ بخشا۔ وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا میں مبتلا ڈونلڈ ٹومپ کے علاج کیلئے ملٹری اسپتال میں ڈاکٹرز مصروف ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ٹرمپ کی صدارتی مہم معطل کردی گئی ہے۔ مہم کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان 14 روز کیلئے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وہ صدارتی مہم ورچوئل طور پر جاری رکھ سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر مائیک پینس مہم چلاتے رہیں گے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے