گھر کے شیر دبئی میں ڈھیر ، انڈین ٹیم مبصرین کے نشانے پر
سابق انڈین کپتان کیپل دیو کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کو کرکٹ ورلڈ کا سب سے بڑا ایونٹ کہنے والے ہاریں گے تو لامحدود تنقید بھی برداشت کرنی ہوگی۔
گھر کے شیر دبئی میں ڈھیر۔ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے اہم ترین میچ میں انڈیا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا
بھارتی ٹیم کی ہار پر جہاں ان کے خلاف ملک کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں کرکٹ پنڈتوں اور مایہ کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مائیکل وان کا مشورہ
انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے انڈین کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین بورڈ کو اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے ممالک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے۔
India should take a leaf out of all other countries … Allow their players to play in other leagues around the World to gain experience … #India #T20WorldCup
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) October 31, 2021
دوسری ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر انہیں تجربہ حاصل ہو گا۔ انہیں دوسروں کی لیگز میں کھل کر تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔
معروف اینکر اجمل جامی
دنیا نیوز کے معروف اینکر پرسن اجمل جامی نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انڈیا کی بدترین شکست پر ماضی کے مایہ ناز کرکٹر اور انڈین ٹیم کے کوچ روی شاشتری کی افسردہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ روی ہیں۔”
यह रहे रवि जी ! @AshishSinghLIVE https://t.co/ARlGcaGI3Z pic.twitter.com/uyPpbmXXdK
— Ajmal Jami (@ajmaljami) October 31, 2021
بھارتی مبصرین نے پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ سے یکطرفہ شکست پر اپنی ٹیم کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
سابق کپتان کیپل دیو برہم
انڈیا کے سابق کپتان کیپل دیو نے کہا ہے کہ ہم تنقید بھی کریں تو کیا کریں، کیونکہ انڈیا اس طرح کی کرکٹ کھیلا ہے، جو دعویٰ رکھتا ہے ورلڈ کپ جیتے کی، جو دعویٰ رکھتا ہے کہ آئی پی ایل سے بڑا کرکٹ کا اسٹیج دنیا میں نہیں ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ ہمیں پریکٹس مل گئی، پھر اس طرح کی کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کو صرف اور صرف تنقید ملے گی ۔ جب آپ جیتتے ہو تو آپ کی حد سے زیادہ تعریف بھی ہوتی ہے۔ اس لیے ہم جو بھی تنقید کریں گے وہ کم نہیں ہوگی ۔
انڈین صحافی
انڈیا کے اسپورٹس کے ایک سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ انڈین ٹیم نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا ہے ۔ پہلے پاکستان سے دس وکٹوں سے ہارے ۔ وہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا کہ ہم پاکستان سے کبھی ورلڈ مقابلوں میں نہیں ہارے تھے۔ نیوزی لینڈ کو ہم ٹرے میں سجا کر جیت دی اور کہا کہ آپ کھیلیں ہم ہار جائیں گے۔
غیرملکی مبصرین
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھارتی ٹیم کی بری طرح کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے غیرملکی کرکٹ کے مبصرین کا کہنا ہے انڈین ٹیم مکمل طور پر انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) پر انحصار کررہی ہے انڈین ٹیم کی ٹیم کی مینجمنٹ یہ سمجھ رہی ہے کہ اس طرح انہیں مختلف ممالک کے کرکٹرز کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل جاتا ہے اور پریکٹس بھی ہو جاتی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے، ہر ملک کا اپنا موسمیاتی ماحول ہوتا ہے ، وہاں کی وکٹیں انڈین وکٹوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ انڈین ٹیم صرف اپنے ملک میں کھیل کر جیت کر اپنے شائقین کرکٹ کے سامنے شیر بنتے رہتے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال گھر کے شیر دبئی میں ڈھیر جیسے ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر انڈین کرکٹ اپنے ملک کی عوام کے دباؤ میں آکر پاکستان کے کرکٹ نہیں کھیلے گی تو اس کو کیسے اندازہ ہوگا کہ شاہین شاہ آفریدی کیسے باؤلنگ کرتے ہیں موقع کی مناسبت سے ان کی حکمت عملی کیا ہوتی ہے کہ بابر اعظم کو کیسے پکڑنا ہے ، محمد رضوان کو کیسے آؤٹ کرنا ہے ، عماد وسیم کے خلاف کیسے کھیلنا ہے ۔ یہ سب اس وقت ممکن ہوگا جب انڈین ٹیم انٹرنیشنل ٹورز کرے گی اور تجربہ حاصل کرے گی۔