ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح میں 1.9 فیصد ہوا ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اوگرا کا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
مشیر خزانہ شوکت ترین نے مزید سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021ء مہنگائی 8.74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا۔ چکن کی قیمت میں 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت کی قیمت میں 17، آٹا کی قیمت میں 12.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر 48.52، دال مونگ 29، پیاز 28 اور آلو 19 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک ماہ میں چکن 17.91 اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے۔
شماریات بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 48.52، دال مونگ 29 پیاز 28 اور آلو 19 فیصد سستے ہوئے،جبکہ ایک ماہ میں پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 اور مسالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے ہیں۔









