مخالف ٹیم کے لیے جشن منانا خلافِ قانون کیسے ہوگیا؟ سابق ٹینس اسٹار
پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر بھارت میں گرفتاریاں جاری، سابق ٹینس پلیئر مارٹینا کا بھارتی پولیس کے اقدامات پر تشویش کا اظہار۔
بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتاریوں اور بغاوت کے مقدمات کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے ہفتے پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر کئی ریکارڈ قائم کیے تھے۔
پاکستان کی تاریخی فتح پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین نے جشن منایا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان آرمی کے زیراہتمام “پیسیز” مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے ہوگا
پاکستانی محمد رضوان بھارتی باؤلر محمد شامی کے حق میں بول پڑے
بھارت میں لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کا جشن منانے پر درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بغاوت اور غداری کے مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
امریکہ کے لیے دہائیوں تک ٹینس کھیلنے والی مارٹینا ناوراٹلووا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کسی مخصوص ٹیم کے لیے خوشی منانا خلافِ قانون ہے۔
Didn’t realize cheering for a particular team was against the law? https://t.co/xHgpg2Np4u
— Martina Navratilova (@Martina) October 31, 2021
یہ بات مارٹینا نے اس خبر کے تناظر میں کہی کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے تین کشمیری طلبا کو بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی حکومت کے اس رویے پر پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اگر وہاں کسی بھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اگر پاکستان کی جیت کا جشن منا لیا تو اس میں ایسی کیا بات ہوگئی کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے یا مقدمات بنا دئیے جائیں؟
اسپورٹس مین اسپرٹ یہی ہوتی ہے کہ آپ بغیر کسی کی طرفداری کیے کھیل کو اس تناظر میں دیکھیں کہ جو اچھا کھیلے گا وہ جیت جائے گا۔ ضروری تو نہیں کہ کھیل کے میدانوں کو بھی سیاست کے کارزاروں کی طرح آلودہ کیا جائے؟









