پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 19ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے اہم میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے 19 ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند رہا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔ محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے آخری اوورز 24 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سےہرا دیا
انگلینڈ نے 137 رنز پر لنکا ڈھا دی، 26 رنز سے فتح یاب
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ایک مرتبہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیا۔ دونوں بلے بازوں کے گراؤنڈ کے چاروں جانب بہتری اسٹورکس لگائے اور اسکور کو 113 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کی کھیلی۔ ان کی وکٹ ڈیوڈ ویسے نے حاصل کی جبکہ کیچ جان فرائی لنک نے پکڑا۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 122 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان 5 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ویسے نے 30 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جان فرائی لنک نے 31 رنز دے کر 1 ایک وکٹ حاصل کی۔