سندھ پولیس نے افغان مہاجرین کو گھروں سے بےدخل کردیا

15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کر رہے ہیں۔

سندھ کے شہر خیرپور میں پولیس نے افغان مہاجرین سے گھر خالی کروا دئیے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ایسی ہی ویڈیو شیئر کی ہے۔

احتشام افغان نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ پولیس افغانوں کو ان کے گھروں سے نکال رہی ہے کیونکہ وہ افغانستان سے آئے ہوئے مہاجرین ہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ حکومت ان لوگوں کو وہاں مزید قیام کی اجازت نہیں دے رہی، یہ لوگ دہشتگردی کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑ کر آئے ہیں، کیا یہ انسان نہیں؟

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ افغان مہاجرین کتنے عرصے سے خیرپور میں رہائش پذیر تھے اور کیا یہ حال ہی میں افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان آئے یا دہائیوں سے یہاں مقیم تھے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر