بھارتی اینکرپرسنز کی نقل میں غریدہ فاروقی سوال کا انداز بھول گئیں

ٹی وی پروگرام میں میزبان غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز اپنے سوالوں کا خود ہی جواب دے کر انوکھی مثال قائم کردی۔

نیوز ون کے ٹی وی پروگرام میں میزبان غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز اپنے سوالوں کا خود ہی جواب دے کر انوکھی مثال قائم کردی۔ انہوں نے کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پروگرام کا موضوع بنایا۔

تحریک انصاف کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ غریدہ نے ان سے سوال کیے اور جب حلیم عادل جواب دینے لگے تو غریدہ انہیں بار بار ٹوکتی رہیں اور نئے سوال داغتی رہیں۔

ایک موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اینکرپرسن غریدہ فاروقی سے کہا کہ آپ اپنے الفاظ میری زبان سے نکلوانے کی خواہش ترک کردیں۔

غریدہ فاروقی کو حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان ہونے والے معاہدے پر شدید اعتراضات ہیں جو کہ انہوں نے پروگرام کا حصہ بنائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کا ایگزیکٹیو فیصلہ ہے، اسے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ فیصلہ کرسکے۔

غریدہ فاروقی کو چاہیے کہ بھارتی اینکرپرسنز کی نقل کرنا ترک کردیں اور جذباتی اداکارہ کی طرح پروگرام کی میزبانی کرنے کے بجائے صحافی بن کر اور غیر جانبدار رہ کر ہوسٹنگ کریں۔

متعلقہ تحاریر