بچوں کی ناکامیوں پر اُن سے گفتگو ضروری ہے

مصنفہ ندا مُلجی سمجھتی ہیں کہ بچوں سے بات چیت والدین کے ساتھ اُن کا رابطہ مضبوط بناتی ہے

سینئر مصنفہ ندا ملجی نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ان کی ناکامیوں پر گفتگو اور تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ اُن کے مطابق بچوں کو بتاناچاہیے کہ ناکامی بھی دراصل کامیابی کا حصہ ہے۔

نیوز 360 کے ساتھ انٹریو کے دوران انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش ایک طویل اور مشکل سفر ہے۔ والدین اور بچوں کے درمیان تعلق سب سے زیادہ ضروری ہے۔

ندا ملجی نے کہا کہ بچوں سے بات چیت والدین کے ساتھ رابطہ مضبوط بناتی ہے۔ اس سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ ندا مُلجی کا تفصیلی انٹرویو لنک میں موجود ہے ضرور سنیے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سارہ خان ٹک ٹاک پر آگئیں

متعلقہ تحاریر