بابر اعظم آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

موسٹ ویلیوبل کھلاڑیوں کی اس ٹیم میں بھارت سے کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانےمیں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

پاکستان بہترین کھیل کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  تو نہیں جیت سکا تاہم پاکستانیوں کے لئے  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل  کی جانب سے  ایک اچھی خبر ضرور آئی ہے ،قومی ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کو انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آفیشل اور سب سے اہم  ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان قرار دیدیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف میگزین "ہیلو پاکستان "نے اپنے سوشل میڈیا کے آفیشل  انسٹا گرام اکاؤنٹ سے یہ یہ خبر شیئر کی ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل     آئی سی سی کے مطابق ایونٹ میں شامل چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو موسٹ ویلیو ایبل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کا کپتان بابر اعظم کو منتخب  کیا ہے جبکہ موسٹ ویلیوبل کھلاڑیو ں کی اس ٹیم میں بھارت سے کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانےمیں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

موسٹ ویلیوبل کھلاڑیوں کی ٹیم    میں کے کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے  ورلڈ کپ فاتح ٹیم آسٹریلیا، رنر اپ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی  اپنی اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اس  ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔نیوزی لینڈ کے  اوپننگ بلےباز ڈیوڈ وارنر، لیگ اسپنر ایڈم زمپا اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے جوش بٹلر کو بطور وکٹ کیپر،  نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور سری لنکا کے وینندو ہسرنگا شامل کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر