مسلمانوں کیلئے خوشخبری، عمرہ اور زیارات پر پابندی ختم

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ اور زیارات پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے عمرہ اور زیارات پر بابندی کل سے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمرہ کی اجازت سات ماہ بعد دی گئی ہے، جو تین مراحل میں ادا کیا جائے گا۔

چار اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور سعوی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔ اس دوران چھ ہزار معتمرین یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارات اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جس دوران 15 ہزار معتمرین یومیہ عمرہ ادا کریں گے۔ اس مرحلے میں 40 ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے، جبکہ مسجد نبوی کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

تیسرا اور آخری مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا جس میں سعودی عرب سے باہر رہنے والے مسلمانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔ 20 ہزار معتمرین یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے، جبکہ 60 ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

عمرہ کے دوران کورنا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے