حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

سال 2021 میں حسن علی نے تینوں فارمیٹس میں 64 وکٹیں حاصل کیں، تمام بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سنہ 2021 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا اور دنیا کے تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

حسن علی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں رواں سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کی افغانستان کے خلاف جیت محض اتفاق یا کچھ اور؟

علی ظفر کا ویرات کوہلی کے لیے محبت بھرا سندیسہ

بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں حسن علی نے 3 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

حسن علی نے پہلے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھرپور سپورٹ کرنے والے مداحوں کے نام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نشیب و فراز آتے ہیں، ورلڈ کپ میں اُن کی کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں کوشش تو یہی تھی کہ بہتر پرفارم کروں، لیکن وہاں نو بالز ہوتی رہیں، رنز بھی زیادہ دئیے اور وکٹیں بھی نہ لے سکا۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش پہنچ کر غلطیاں ٹھیک کرنے کے لیے محنت کی۔

متعلقہ تحاریر